قرآن مجید کوتجوید اور ترجمہ کے ساتھ پڑھیں،عظمت قرآن سے مولانا ڈاکٹر محمد مصطفی شریف نقشبندی کا خطاب
حیدرآباد 18/اگست: حضرت مصباح القرأ عبداللہ قریشی الازہری (رح) کی9/ویں سالانہ فاتحہ کے موقع پر مسجد محمدی ریتی گلی قلعہ گولکنڈہ میں جلسہ عظمت قرآن وحسن قرأت کا افتخار القرأ حضرت العلامہ مولانا الحاج قاری سید متین علی شاہ قادری بانی مدرسہ رحمۃ العلوم کی صدارت میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شہر حیدرآباد کے مشہور قرأ کرام نے شرکت فرما کر خوش الحانی انداز میں قرآن سنا کر محفل میں وجد طاری کر کے سما بانددیا۔ قرائ کرام نے شامی ،حجازی، مکی،مصری اور دیگر لہجوں میں قرآن سنایا۔حافظ و قاری سید زین العابدین ملتانی کی قرأت، محمد عبد القادر نقشبندی کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ سرپرستی جلسہ پر وفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی شریف نقشبندی قادری نے خطاب میں کہا قرآن مجید کو تجوید اور ترجمہ کے ساتھ پڑھے۔ قرآن مجید کو تجوید سے نہ پڑھنے پر گناہ کبیرہ کا مرکب ہوتا ہے۔ قرآن کی تلاوت کرنے سے انوار و تجلیات کی بارش برستی ہے۔ انہوں نے مخارج کے تلفّظ پر نمایا روشنی ڈالی اور منفرد انداز میں سمجھایا، سورہ کوثر کی تلاوت کر کے اسکا ایک ایک مفہوم سامعین کو سمجھا کر علیم اور الیم پر فرق بتایا۔ جس گھر میں اللہ کے کلام کی تلاوت ہوتی ہے وہ گھر تاروں کے جیسا چمکتا ہے۔ بزرگوں کا یہی عمل تھا کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کو بہت پسند کرتے تھے۔ مولانا حضرت عبداللہ قریشی (رح) کے عظیم خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت نے اپنی پوری زندگی قرآن کی خدمت میں صرف کیا فنی تجوید کو عام کیا۔ آپکے تلامذہ ہر کونے کونے میں موجود ہے اور قرآن کی خدمات میں مصروف ہیں۔ حضرت قبلہ عالم با عمل تھے اور صوفی با صفا اور ولی کامل تھے۔ محمد ابراہیم نے جلسہ کی کاروائی چلائ، حافظ و قاری شیخ معین الدین آمری قادری معینی شاہ ناظم جلسہ اور حافظ و قاری محمد عبد القادر آمری نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ صلات وسلام کے بعد جلسہ کا اختتام ہوا