تنخواہوں کی بروقت اجرائی کے کانگریس کے جھوٹے دعوے بے نقاب:کے ٹی آر
گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ کی عدم اجرائی
سورےہ پیٹ سرکاری دواخانہ کے آﺅٹ سورسنگ ملازم کی خودکشی
تنخواہوں کی بروقت اجرائی کے کانگریس کے جھوٹے دعوے بے نقاب:کے ٹی آر
حیدرآباد۔18اگست(آداب تلنگانہ نیوز)سورےہ پیٹ کے سرکاری دواخانہ کے ایک آﺅٹ سورسنگ ملازم نے تنخواہ نہ ملنے سے پریشان ہوکرہفتہ کو اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کرلی۔متوفی کی واسم کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔واسم نے خودکشی نوٹس چھوڑے ہیں ۔جس میں تحریر کیاگیاہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ کی عدم اجرائی کے باعث اپنی بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال سے قاصر تھا۔واسم نے اپنی بیوی کے نام تحریر کردہ خودکشی نوٹ میں اسے مشکل میںڈالنے اور انتہائی اقدام کرنے پر معذرت خواہی کی ۔اس نے اپنی بیوی پر زوردیاکہ اگر ممکن ہوسکے تو وہ مختلف افراد سے واسم کی جانب سے حاصل کردہ ہینڈ لون 1790روپئے کو واپس کرے۔اپنے دوستوں کے نام تحریر کردہ نوٹ میں واسم نے بتایاکہ وہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کاشکارتھااور اس خواہش کا اظہار کیاکہ کسی کو بھی اس کی طرح کے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی کے ادعا جات پرشدید تنقید کی۔انہوںنے کہاکہ واسم کی خودکشی کانگریس حکومت کی جھوٹ اور ناکامی کو بے نقاب کرتی ہے۔کے ٹی آر نے استفسار کیاکہ واسم کی جان کے ضیاع کےلئے کو ن ذمہ دار ہے؟۔