منچریال میں بی آرایس کونسلر کا اقدام خودکشی
منچریال میں بی آرایس کونسلر کا اقدام خودکشی
حالت مستحکم۔اے سی پی پر ہراسانی کا الزام
حیدرآباد۔18اگست(آداب تلنگانہ نیوز)منچریال میں بی آرایس پارٹی کے ایک کونسلر نے آج خود کا گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی اور الزام عائد کیاکہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آر پرکاش ان کےخلاف ایس سی ‘ایس ٹی انسداد مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کے ذریعہ ہراساں کررہے ہیں۔ نس پور بلدےہ کے 21ویں وارڈ کے کونسلر بی ستےہ نارائنا نے منچریال اے سی پی آفس کے احاطہ میں کیک کاٹنے کےلئے استعمال ہونے والی پلاسٹک کی چاقو سے خود کو ختم کرلینے کی کوشش کی۔ستےہ نارائنا نے اے سی پی پر الزام عائد کیاکہ وہ نس پور میونسپل کمشنر سری کانت کی طرف سے درج کردہ شکایت پر مقدمہ کے اندراج کے ذریعہ انہیں ہراساں کررہے ہیں۔ستےہ نارائنا کو ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیاگیاہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ 16اگست کونس پور میںایک فنکشن ہال کے قریب نالے پر غیر مجاز تعمیر کے انہدام کے وقت سری کانت اور بلدی عملہ سے فون پر بدسلوکی اورفرائض کی انجام دہی میںرکاوٹ ڈالنے کے الزام میں ستےہ نارائنا کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔تحقیقات کے حصہ کے طور پر ستےہ نارائنا کو اے سی پی آفس آنے کےلئے سمن جاری کیاگیاتھا۔ ستےہ نارائنا نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ انہیں اس کیس میں پھنسایاگیاہے حالانکہ انہوںنے میونسپل کمشنر کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی ہے۔انہوںنے واضح کیاکہ جس خطہ اراضی پر ڈھانچہ تعمیر کیاگیاتھا وہ ان کا نہیں تھا۔انہوںنے افسوس کا اظہار کیاکہ پولیس جان بوجھ کر انہیں نشانہ بنارہی ہے ۔ستےہ نارائنا نے کہاکہ اے سی پی انہیں لینڈ گرابر قرار دےتے ہوئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ستےہ نارائنا نے سال 2018میں بی ایس پی کے ٹکٹ پرتلنگانہ قانو ن ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیاتھا وہ نس پور منڈل پریشد کے سابق صد ر بھی رہ چکے ہیں۔