تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

شہر حیدرآباد میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

شہر حیدرآباد میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
10گرام 24قیراط سونے کی قیمت 72ہزار روپئے سے تجاوز

حیدرآباد۔18اگست(آداب تلنگانہ نیوز)حیدرآباد میں ہفتہ کے اواخر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیاہے۔اتوار کو 10گرام24قیراط سونے کی قیمت 72,770روپئے تک پہنچ گئی۔جمعہ کو سونے کی قیمت 71,620روپئے تھی۔سونے کی قیمت میں 1,150روپئے کا اضافہ ہوا۔اسی طرح 10گرام 22قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 66,700روپئے ہوگئی۔22قیراط سونے کی قیمت میںبھی 1,050روپئے کااضافہ ہوا۔22قیراط سونے کی قیمت 65,650روپئے تھی۔گزشتہ ماہ زرددھات پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔مرکزی بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے کسٹم ڈیوٹی کی شرح کو 15فیصد سے گھٹاکر 6فیصد کرنے کا اعلان کیاتھا۔جس کی وجہ سے حیدرآباد سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی۔قیمتوں میں کمی کے باعث زرددھات کی طلب میں اضافہ ہوا اور پھر قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں۔جولائی کے اواخر میں10گرام 24قیراط اور 22قیراط سونے کی قیمتیں علی الترتیب 68,730روپئے اور 63,000روپئے تھیں۔شہر میں7اگست کو سونے کی قیمت اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ا س وقت 10گرام 24قیراط سونے کی قیمت 63,500روپئے اور 22قیراط سونے کی قیمت 62,700روپئے تھی۔تاہم 13اگست تک قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 24قیراط سونے کی قیمت 71,000روپئے سے تجاوز کر گئیں۔صنعتی ماہرین نے اگرچہ پیش قیاسی کی ہے کہ دسمبر تک 24قیراط سونے کی قیمت 75ہزار روپئے سے آگے جاسکتی ہے ماہ اگست میں زرددھات کی قیمتوں میں اضافہ نے پہلے ہی سرماےہ کاروں اور صارفین دونوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے کیوںکہ مارکٹ میں قیمتوں میں نشیب وفراز دیکھاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button