شہر کی خبریں

فاروق عارفی کی کتاب ورق ورق فکر و فن کی رسم اجرا

حیدرآباد: کنوینر قاضی ساجد عارفی کی اطلاع کے بموجب قاضی عارف ابولعلائی میموریل اکیڈیمی حیدرآباد کے زیر اہتمام قاضی فاروق عارفی کے مضامین کی کتاب "ورق ورق فکر وفن” کی تقریب رسم اجراء18/اگسٹ بروز اتوار صبح 10.30بجے، پرلس ریسیڈینسی، نزد سینٹ جوزف کالج، ڈیلکس کالونی، ٹولی چوکی، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ صدر جلسہ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرة المعارف کے ہاتھوں کتاب کی رسم اجراءعمل میں آئے گی۔پروفیسر محمد فریاد، صلاح الدین نیر، صوفی سلطان شطاری،جلال عارف، ڈاکٹر فاروق شکیل، سردار سلیم پروفیسر مسعود احمد، محمد مجاہد علی(مانو) بحثیت مہمانان و مقررین شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ناظم اجلاس ہوں گے۔اجلاس کے فوری بعد مدیر خوشبو کا سفر جناب صلاح الدین نیرکی صدارت میں مشاعرہ ہوگا۔نظامت کے فرائض لطیف الدین لطیف انجام دیں گے۔مہمانان و مدعو شرائے اکرام صوفی سلطان شطاری، جلال عارف ، ڈاکٹر فاروق شکیل ،سردار سلیم ،ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، سمیع اللہ حسینی سمیع،وجہہ اللہ سبحانی ،پروفیسر مسعود احمد، اکبر خان اکبر ، لطیف الدین لطیف،عظیم عارفی ، ثنا اللہ وصفی ، تشکیل انور رزاقی، کے علاوہ صاحب کتاب قاضی فاروق عارفی کلام سنائیں گے۔ داعیان محفل، حسان عارفی، صفواں عارفی، شیراز حمد نے مدعو ئین سے پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button