باپ پرحملہ کا صدمہ۔نابالغ بیٹی کی موت
باپ پرحملہ کا صدمہ۔نابالغ بیٹی کی موت
باپ پرحملہ کے صدمہ سے نابالغ بیٹی کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ڈی کوتاپلی گاوں کے سومیا کا اسی گاوں سے تعلق رکھنے والے سیدلو اورکلنگم سے اراضی کا تنازعہ ہے۔کل شب گاوں میں بونال فیسٹول کے بعد سومیا کے گھر پہنچ کر سیولو اورکلنگم نے لاٹھیوں اورلوہے کی سلاخوں سے بے رحمی کے ساتھ اس پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔اس حملہ میں سومیا کاپیرٹوٹ گیااورسرپھٹ گیا۔اس کو بچانے کی کوشش میں اس کی بیوی بھی حملہ میں زخمی ہوگئی۔باپ پر ہوئے حملہ کو دیکھ کر بیٹی 14سالہ پوانی نے باپ کو چھوڑنے کی خواہش کرتے ہوئے چیخ وپکار شروع کردیا تاہم حملہ آوروں نے اس کی ایک نہ سنی اورحملہ کو جاری رکھا جس پر وہ صدمہ سے بے ہوش ہوکرگرپڑی۔اس کے ارکان خاندان نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔