تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بی آرایس کے کارناموں کا کریڈٹ لینے کی کوششوں پر ریونت ریڈی کو چیلنج

بی آرایس کے کارناموں کا کریڈٹ لینے کی کوششوں پر ریونت ریڈی کو چیلنج
عوام کو گمراہ کرنے کے ایسے حربے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوںگے:کے ٹی آر

حیدرآباد۔16اگست(آداب تلنگانہ نیوز) کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے بی آرایس دورحکومت کے کارناموں اور کامیابیوں کا کریڈٹ لینے کی کوششوں پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا۔ انہوںنے پرزوراندازمیںکہاکہ اس طرح کے حربوں کے ذریعہ سابقہ بی آرایس حکومت کی نمایاںخدمات کو ہرگزنظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ چیف منسٹر نے 30ہزارملازمتوں کی فراہمی ‘حیدرآباد میں کانگنی زینٹ کے نئے کیمپس کے قیام او رسیتا راما لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کی تعمیر کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے استفسار کیاکہ کانگریس حکومت بی آرایس کے دورحکومت میں انجام دیئے گئے کاموں اور کامیابیوں کاکریڈٹ لینے کی آخر کتنی مرتبہ کوشش کرے گی۔کار گزار صدر بی آرایس نے بی آاریس حکومت کی کامیابیوں کو موجودہ کانگریس کی حکمرانی سے منصوب کرنے کی کوششوں کو یکسر ردکردیا اور کہاکہ عوام کو گمراہ کرنے کی ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوںگی۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ کے عوام بی آرایس حکومت کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہیں اور وہ کانگریس حکمرانی کے اشتعا ل انگیز جھوٹ کو ہرگز قبول نہیں کریںگے۔کے ٹی آر نے پرزورانداز میں کہاکہ صرف جب آپ کوئی پروجیکٹ کا آغاز کرتے ہیں اور اسے پائے تکمیل تک پہنچاتے ہیں تو ےہ آپ کی کارکردگی کی علامت بن جاتاہے۔انہوںنے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ ریاست کے چار کروڑ عوام بی آرایس دورحکومت میں حاصل کردہ کامیابیوں کے ساتھ متواتر کھڑے رہیںگے اور بی آرایس کی خدمات کو حقیر بتانے کی کسی بھی قسم کی کوشش کو یکسر مسترد کردیںگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button