تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا17اگست کو دورہ دہلی

حیدرآباد۔14اگست(آداب تلنگانہ نیوز)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے امریکہ اور پھر جنوبی کوریا کے دورہ کے بعد 17اگست کو دہلی کادورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق قومی دارالحکومت میں ان کی ملاقات کانگریس کی اعلی قیادت سے ہوگی۔ریاستی کابینہ میں توسیع، نئے پردیش کانگریس کے صدرکے انتخاب، نامزد عہدوں کو پ±رکرنے اوردیگر امورپر وہ ان اعلی لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کریں گے۔ساتھ ہی ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔وزیراعلی کا دہلی دورہ ایک ایسے وقت ہونے والا ہے جب کانگریس کے کئی ایسے لیڈران جن کو کابینہ میں شامل نہیں کیاگیاتھا، میں تجسس دیکھاجارہا ہے۔ساتھ ہی کئی نامزد عہدوں کو بھی پ±رکرنے کے لئے کی جارہی مساعی میں قبل ازیں نامزد عہدوں سے محروم لیڈران میں بھی تجسس پایاجاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button