تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

عوام کے قلوب میں پیوست کے سی آر کے نام کو ہرگز مٹایانہیں جاسکتا

عوام کے قلوب میں پیوست کے سی آر کے نام کو ہرگز مٹایانہیں جاسکتا
یوم آزادی کے دعوت نامہ میں اصول وضوابط کی صریح خلاف ورزی پرعام تاثر

حیدرآباد۔14اگست(آداب تلنگانہ نیوز)اصول وضوابط کی صریح خلاف ورزی کے باعث ضلعی انتظامیہ میدک شدید تنقیدوں کے گھیرے میں ہے۔قائد اپوزیشن وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راﺅ کے نام کو یوم آزادی کے دعوت نامہ میں ارکا ن مقننہ کے ناموں کے بعد تحریر کیاگیاہے۔پروٹوکول کی خلاف ورزی پراس دعوت نامہ کو بڑے پیمانے پرشیئر کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف تنقیدیں کی جارہی ہیں۔اصول وضوابط کے مطابق قائد اپوزیشن کا نام چیف منسٹر ‘کابینی وزراءکے بعد آنا چاہئے تاہم قائد اپوزیشن کا نام ارکان پارلیمان ‘ارکان قانون ساز کونسل اور ارکان قانون ساز اسمبلی کے نام کے بعد تحریر کیاگیاہے۔حتیٰ کہ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے مینم پلی روہت کا نام بھی کے چندر شیکھر راﺅ کے نام سے پہلے اوپر تحریر کیاگیاہے۔کے سی آر دو مرتبہ چیف منسٹر ‘آٹھ مرتبہ رکن اسمبلی اور پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والے اس دعوت نامہ پر بی آرایس قائدین اور شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔بی آرایس قائدین اور شہریوں نے کانگریس حکومت کی اس طرح کی اوچھی حرکتوں کی شدید مذمت کی اور کہاکہ کانگریس عوام کے قلوب میں پیوست کے چندر شیکھر راﺅ کے نام کو ہرگز مٹا نہیںسکتی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button