تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ڈیوٹی کی کارکردگی میں لاپرواٸی نہ برتی جاٸے۔: ناراٸن پیٹ ضلع ایڈیشنل کلکٹر

ناراٸن پیٹ : 14/اگست (آداب تلنگانہ نیوز) ناراٸن پیٹ ضلع لوکل باڈیز ایڈیشنل کلکٹر میانک متل نے کہا کہ ڈیوٹی کی کارکردگی میں کوتاہی نہ برتی جائے۔دامرگدا ایم پی ڈی او دفتر پر بدھ کو اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمپلائمنٹ گارنٹی دفتر کے عملے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روزگار گارنٹی کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور کام منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جائے۔ انہوں نے پودے لگانے والی نرسریوں کے انتظامات اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد میں، انہوں نے ضلع پریشد ہائی اسکول کا معائنہ کیا اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم پی ڈی او، اے پی او، پنچایت سکریٹری اور ہیڈ ماسٹر کو اسکول میں کچن گارڈن بنانے کی ہدایت دی گئی۔ قبل ازیں ایڈیشنل کلکٹر نے دامرگدا پرائمری ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا۔ ڈینگی/وائرل/ملیریا بخار کے کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔ بخار سے متاثرہ علاقوں پر توجہ دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔اس کے علاوہ ادویات، ریپڈ ٹیسٹ کٹس کی دستیابی،بلڈ بینک/پلیٹلیٹ کے اجزاء تک رسائی کے کیسز کی تفصیلات پوچھی گئیں۔ اس پروگرام میں ٹرینی کلکٹر گریما نرولا اور دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button