حاملہ خاتون کو بس میں سیٹ دینے سے انکار
خاتون کا جھگڑا، کنڈکٹر کی معطلی کے خلاف احتجاج
حیدرآباد۔7اگست(آداب تلنگانہ نیوز) حاملہ خاتون کو بس میں سیٹ دینے کنڈکٹر کے اصرار کے باوجود ایک خاتون کی جانب سے انکار اورپھر کنڈکٹر سے جھگڑے کے بعد اس کی شکایت اعلی حکام سے کی گئی جس کے بعد اس کنڈکٹر کواس معاملہ کی جانچ کے بغیر معطل کردیاگیا۔اس واقعہ کے خلاف آرٹی سی ملازمین نے دھرنادیتے ہوئے کنڈکٹر کی معطلی کو برخاست کرنے کامطالبہ کیا اوراپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جنگاوں میں بس میں ایک حاملہ خاتون سوارہوئی جس نے سیٹ دینے کی دوسری خاتون سے خواہش کرنے کنڈکٹرپرزوردیاجس پر کنڈکٹر نے انسانی ہمدردی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس حاملہ خاتون کو سیٹ دینے کی دوسری خاتون سے درخواست کی تاہم اس خاتون نے انکار کرتے ہوئے الٹا کنڈکٹرسے جھگڑا کیا اورپھر بس سے اترگئی۔اس نے اس واقعہ کی شکایت سوشیل میڈیا کے ذریعہ آرٹی سی حکام کو دی۔اس شکایت کی بنیاد پر جنگاوں ڈپو منیجر نے اس معاملہ کی جانچ کے بغیر کنڈکٹر کو معطل کردیا۔اس واقعہ کے خلاف کنڈکٹرکے دیگر ساتھیوں نے بس ڈپو کے سامنے دھرنادیااور اس کی معطلی برخاست کرنے پرزوردیا۔