عمران پرتاب گڑھی کی سالگرہ کے موقع پر شفاء خانہ چارمینار میں مریضوں میں پھولوں کی بھی تقسیم
عمران پرتاب گڑھی کی سالگرہ کے موقع پر گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی کی جانب سے مختلف پروگرام‘ شفاء خانہ چارمینار میں مریضوں میں پھولوں کی بھی تقسیم
حیدرآباد۔7اگست: کانگریس پارٹی کے قومی اقلیتی چیرمن و رکن راجیہ سبھا عمران پرتاب گڑھی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس گریٹر حیدرآباد اقلیتی کمیٹی کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا۔ شفا خانہ چارمینار میں گریٹر حیدرآباد اقلیتی سل کنونیر سید امین احمد الیاس انجینئر کی قیادت میں مریضوں کے درمیان پھولوں پر مشتمل کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس پروگرام میں اقلیتی سل گریٹر حیدرآباد کے صدر شیخ ارشد کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر اقلیتی قائدین نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ ارشد نے دن بھر چلنے والے پروگراموں کی تفصیلات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی بھون میں بڑے پیمانے پر کیک کٹنگ پروگرام بھی منعقد کیاگیا ہے۔انہوں نے شفا خانہ چارمینار میں زیر علاج مریضوں سے کی گئی بات چیت کا بھی خلاصہ کیا اورکہاکہ حکومت شفاء خانہ چارمینار کی ترقی اور مریضوں کو مزیدبہتر سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ شیخ ارشد نے کہاکہ تلنگانہ میں اقلیتوں جو بھروسہ کانگریس پارٹی پر کیاہے اس پر پورا ترنے کے اقدامات چیف منسٹر ریونت ریڈی اٹھارہے ہیں۔ امین احمد الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی بے باک آواز کا نام عمران پرتاب گڑھی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جب بھی ایوان پارلیمنٹ میں عمران پرتاب گڑھی بات کرتے ہیں اور اقلیتوں کے مسائل سے حکومت کو واقف کرواتے ہیں تب مرکز میں اقتدار پارٹی بغلیں جھانکنے لگ جاتی ہے۔