ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

ریلائنس فاؤنڈیشن وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ لوگوں کو مالی مدد فراہم کرے گا

وایناڈ، 06 اگست: ریلائنس فاؤنڈیشن مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ لوگوں کو کھانے کی اشیاء، پھل، دودھ، خشک راشن وغیرہ فراہم کرا رہا ہے۔
ریلیز میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کو بیج، چارہ، آلات اور پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کرے گا۔ بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کتابوں اور کھیلوں کے سامان سمیت تعلیمی مدد فراہم کریں گے۔
ریاست میں مواصلاتی سہولیات کے ہموار کام کو یقینی بنانے کے لیے، ریلائنس نے خصوصی ٹاور نصب کیے ہیں۔
محترمہ امبانی نے کہا کہ وہ وائناڈ کے لوگوں کے مصائب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے بڑے نقصان سے غمزدہ ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔ وہ اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔
کمپنی کے بیان کے مطابق ریلائنس فاؤنڈیشن کی ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ وہ ریاستی حکام اور مقامی انتظامیہ سے مسلسل بات چیت کر رہی ہیں۔ ہر کارروائی ریاست اور دیگر آفات سے نمٹنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کرکے عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ مدد بروقت پہنچ سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button