منی ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل ڈائیلسس اور نوزائید ہ بچوں کی نگہداشت کے سیکشن کا افتتاح مجلس کے ارکان اسمبلی ماجدحسین ‘ جعفر حسین معراج کی شرکت
حیدرآباد 5 اگست : منیٰ ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل مہدی پٹنم شعبہ طب میں انقلاب کا نقیب ہے۔ہاسپٹل کے تمام شعبہ جات منفرد نوعیت کے حامل ہیں۔شعبہ امراض نسواں میں غیر معمولی خدمات کے ذریعہ نہ صرف ریاست بلکہ ملک میں اپنا نمایاں مقام بنایا ہے۔آج ہاسپٹل میں دو شعبے ڈائلیسس اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے یونٹ کا اضافہ کیاگیا ہے اس موقع پر ایم ایل اے نامپلی ماجد حسین نے کہا کہ منیٰ ہاسپٹل میں گردوں کے مریضوں کی سہولت کیلئے ایک یونٹ کااضافہ اور اس کے افتتاح پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے انھوں نے بتایاکہ آج کل گردوں کی بیماری کافی عام ہوگئی ہے گردوں کے ناکارہ ہونے کی وجہ ہمارے روزمرہ زندگی کو ایک توازن میں نہیں رکھنا ہے ان کاکہنا تھا کہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے سے بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ منیٰ ہاسپٹل جو ہر طرح سے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح سے لیس ہے ۔ منیٰ ہاسپٹل میں ڈائیلسس شعبہ کیلئے ماہر ڈاکٹرس موجود ہیں اس کے علاوہ اس شعبہ کی نگرانی ڈاکٹر سید محمد اظہر کے سپرد کی گئی ہے جو ماہر ین گردہ امراض ہے ۔
مجلس کے رکن اسمبلی یاقوت پورہ جعفر حسین نے بچوں کی نگہداشت کے شعبہ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر جعفر حسین معراج نے کہا کہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے منیٰ ہاسپٹل میں جدید آلات سے نگہداشت کی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ ہاسپٹل میں ہر طرح کے علاج کی سہولت بالکل واجبی داموں پر مہیا کی جاتی ہے ۔اس موقع پر منیٰ ہاسپٹل کے بانی ڈاکٹر ہدایت اللہ کہا کہ منیٰ ہاسپٹل حیدرآباد کے معروف صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں میں منفرد مقام رکھتا ہے جو مضبوط اخلاقی اقدار’ اسٹاف پر مبنی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاسپٹل میں 10آپریشن تھیٹرس موجود ہیں جو مختلف امراض کے آپریشنس کیلئے جیسے گائناکالوجی/آبسٹیٹرکس، پیڈیاٹرکس، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس اور فزیو تھراپی ‘ تھرما کرٹیکل کیر یونٹ ‘ جدید ترین یونٹ بالکل واجبی چرجس لئے جاتے ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ آنکھوں کی جملہ بیماریوں کا مکمل علاج ریاست میں جدید ترین آلات ہمارے مریضوں کی بہبود اور صحت یابی کیلئے ہماری غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ آنکھوںکیلئے تیز ترین لیزر، 5-D ٹریکنگ، اسپاٹ سائز، انٹلیکچوئل تھرمل اثر کنٹرول، دوہری روانی، اور بہت کچھ جیسی خصوصیات کے ساتھ، ہمارے ڈاکٹروں کو درست تشخیص کے لیے بہتر صلاحیتوں کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔ ہمارے یہاں چوبیس گھنٹے ایمبولنس ‘ موبائیل آئی سی یو ‘ ایمرجنسی رسپانس ٹیم ‘ ایمرجنسی آپریشن تھیٹر ‘ چوبیس گھنٹے خون کی دستیاب کا مرکز ‘ میڈیکل آئی سی یو ‘ سرجیکل آئی سی یو ‘ نوزائید بچوں کیلئے آئی سی یو ‘ اسٹوگرافی ‘ جی آئی انڈواسکوپی کے علاوہ اس طرح کی سہولت موجود ہے آخر میں ڈاکٹر ہدایت اللہ نے عوام سے درخواست کی وہ اس ہیلت کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صحت کو بہتر بنائیں ۔
متعلقہ خبر کو نیچے دی گئی ٹی ٹی وی کی لنک پر کلک کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔