تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بی آرایس کے سوشیل میڈیا کنوینر کریشانک کے اکاﺅنٹ کو بند کرنے کی سازش

حیدرآباد۔5اگست(آداب تلنگانہ نیوز)بی آرایس نے آج کہاکہ کانگریس حکومت تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جھوٹی شکایتوں کے اندراج کے ذریعہ پارٹی کے سوشیل میڈیا کنوینر ایم کریشانک کے سوشیل میڈیا اکاﺅنٹ کو بند کرنے کی سازش کررہی ہے۔ےہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب کریشانک نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر آدھی رات تک منعقدہ تلنگانہ قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں بی آرایس قائدین کی شرکت اور چیف منسٹراے ریونت ریڈی کی غیر موجودگی پر استفسار کرتے ہوئے تبصرہ کیاتھا۔کریشانک کے پوسٹ کے بعد تلنگانہ پولیس نے ان کے خلاف جعلسازی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا۔جس کے جواب میںبی آرایس لیگل سیل کریشانک کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجوع ہوا۔عدالت نے تلنگانہ پولیس کو حکم دیاکہ کریشانک کو گرفتار نہ کیاجائے اور قانون کے مطابق 41Aنوٹس کی اجرائی عمل میں لائی جائے۔ان قانونی کاروائیوں کے درمیان تلنگانہ پولیس نے کریشانک کے ایکس اکاﺅنٹ کے خلاف کمپنی میں شکایت درج کروائی۔ایکس کے محکمہ قانون نے اس سلسلہ میں کریشانک کو ای میل کے ذریعہ مطلع کیا۔اس معاملہ میں کریشانک نے کانگریس کے لوک سبھا قائد راہول گاندھی سے جمہوریت اور آئینی اقدار کے تئیں جماعت کی وابستگی پراستفسار کیا۔انہوںنے سوال کیاکہ کیاکانگریس حکومت سوشیل میڈیا پر اختلاف رائے کو روکنے کےلئے جھوٹے مقدمات کے ذریعہ سوشیل میڈیا اکاﺅنٹس کو نشانہ بناکر جمہوریت اور آزادی اظہار خیال کو کیسے یقینی بناسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button