تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

قرض معاف نہ ہونے والے کسان زرعی عہدیدار سے رجوع ہوں

فصل بیمہ اسکیم پر عنقریب عمل آوری ۔ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کا بیان

حیدرآباد۔3اگست(آداب تلنگانہ نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ وبہبود ی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہاکہ ایسے کسان جن کے قرض معاف نہیں ہوئے ہیں وہ اپنی تفصیلات منڈل زرعی عہدیداروں کے حوالے کریں۔چگرومامڈی منڈل کے چنا ملکانور روانگی کے دوران ریاستی وزیر نے چند زرعی مزدوروں کو دھان کی کاشت کاری میں مصروف دیکھ کر اپنی گاڑی روک دی۔زرعی مزدوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہاکہ ریاستی حکومت نے کسانوں سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کردیاہے۔انہوںنے کہاکہ ایک لاکھ اور 1.5لاکھ روپئے تک کہ زرعی قرضہ جات پہلے ہی معاف کردیئے گئے ہیں اور بقےہ قرضہ جات بھی عنقریب معاف کردیئے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ ایسے کسان جن کے قرضہ جات معاف نہیں ہوئے ہیں وہ ایم اے او سے رجوع ہوں اور اپنی تفصیلات پیش کریں۔انہوںنے کہاکہ قبل ازیں آفات سماوی کی صورت میں فصلوں کو نقصانات پر کسانوں کو کوئی معاوضہ حاصل نہیں ہوتا تھا تاہم اب ریاستی حکومت کسانوں کو معاوضہ کی فراہمی کےلئے فصل بیمہ اسکیم کو نافذ کرے گی۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button