تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

چیف منسٹر کے حلقہ انتخاب میں کستور با گرلز کی طالبات کا شدید احتجاج

ناقص غذا کی سربراہی کےخلاف سڑک پر بیٹھ کر دھرنا ۔ٹریفک نظام درہم برہم

حیدرآباد۔3اگست(آداب تلنگانہ نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کے حلقہ انتخاب کوڑنگل کے ناچارم کی کستوربا گاندھی گرلز اسکول کی طالبات نے انہیں ہاسٹل میں ناقص غذا کی سربراہی کے خلاف سڑک پر بیٹھ کر صدائے احتجاج بلند کیا۔طالبات سڑک پر بیٹھ گئیں اور” ہمیں انصاف چاہئے “نعرے بلند کیں۔طالبات نے بتایاکہ کھانے اور سالن میں متعدد مرتبہ کیڑے پائے گئے ۔کھانے میںکیڑوں کے بارے میں عہدیداروں سے متعدد مرتبہ شکایت کی گئی تاہم کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ طالبات نے مطالبہ کیاکہ عہدیداروں کا فی الفور تبادلہ عمل میں لایاجائے۔طالبات نے کہاکہ انہیں کھانا مینو کے مطابق فراہم نہیں کیاجارہاہے۔انہوںنے کتب کی عدم سربراہی کی بھی شکایت کی۔احتجاجی طالبات نے کہاکہ ضلع کلکٹر اسکول کا دورہ کریں اور متعلقہ عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔طالبات کے احتجاج کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔پولیس نے مداخلت کی اور طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانے ۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button