کلکٹر محبوب نگر کے نام سے جعلی واٹس اپ اکاﺅنٹ
سائبر مجرمین سے چوکس رہنے کا عوام کو مشورہ۔کسی بھی قسم کی اطلاع فی الفور پولیس کو دینے کی اپیل
سائبر مجرمین سے چوکس رہنے کا عوام کو مشورہ۔کسی بھی قسم کی اطلاع فی الفور پولیس کو دینے کی اپیل
محبوب نگر 2 اگست (آداب تلنگانہ نیوز)ضلع کلکٹر محبو ب نگر وجیندرا بوئی آئی اے ایس کی تصویر اور نام کا استعمال کرتے ہوئے سائبر مجرمین نے واٹس اپ پر ایک جعلی اکاﺅنٹ بنایا۔+94784605962کے ساتھ ےہ جعلی اکاﺅنٹ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر گردش کررہاہے۔عہدیداروں نے عوام پر زوردیاکہ وہ سائبر مجرمین کے ایسے ہتھکنڈوں سے چوکنا رہیںاور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کی فی الفور پولیس کو اطلاع دے۔اگر کسی کو مذکورہ بالا نمبر سے کالس یا پیغامات موصول ہوتے ہیں تو فی الفور تفصیلات متعلقہ پولیس عہدیداروں کو پیش کی جائیں۔کلکٹر کے نام سے ےہ نمبر سائبر مجرمین چلارہے ہیں۔عوام سائبر جرائم سے متعلق چوکنا رہیں اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔ایسے واقعات کی فی الفور پولیس کو اطلاع دینے پر مجرمین کے خلاف تیزی سے کاروائی میں مدد ملے گی۔