تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جینیس اسوسی ایشن کی جانب سے ٹاپرس طالبات میں طلاٸی تمغے تقیسم کٸے گٸے

اوٹکور : 2اگست (آداب تلنگانہ نیوز) جینیس اسوسی ایسشن اوٹکور کے زیر اہتمام ملت اسلامیہ ہاٸی اسکول میں تہنیتی تقریب زیر صدارت  محمد آصف، ناٸب صدر شیخ سمیع محمد مکرم سکریٹری منعقد ہوٸی۔اس تہنیتی تقریب میں مہمان خصوصی میں الحاج محمد خورشید و ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی سابق سرپنچ اوٹکور موجود تھے۔اس موقع پر ٹاپرس طالبات میں طلاٸی تمغے تقسیم کٸے گٸے۔

شہ نشین پر چنو میاں محمد عرفان، محمد تقی ٹیچر عبدالرشید نگری مزمل چاندی محمداکرم نریش روی انجی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے مزمل چاندی نے کہا طلبا کو چاہٸے تعلیم کی جستجو جاری رکھیں رکن جماعت اسلامی عبدالرشید نگری نے کہا آج کا دور تعلیم یافتہ دور ہے اندھیرے سے روشنی میں لانے کیلٸے علم کی ضرورت ہوتی ہے ہر چیز چوری ہوسکتی ہے مگر علم چوری نہیں ہوسکتا  تقی ناراٸن پیٹ نےکہا سچی جستجو و لگن کے ساتھ طلبا تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں یہی تعلیمی مشعل راہ ہے ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی نے کہا میرا تجربہ کہ آج یہاں بچے تعلیم حاصل کرکے صد فیصد نشانات حاصل کررہے ہیں ان طلبا میں جینیس اسوسی ایشن نے تعلیمی جستجو جاری رکھنے کیلٸے طلاٸی تمغے دٸیے ہیں قابل مبارکباد ہیں خورشید ناٸب صدر سوساٸٹی نے کہا مسابقتی دور میں تعلیم ہی بہترین ہتھیار ہے جس سے زندگی کی جنگ لڑی جاسکتی ہے اور یہی چیز اگلے منازل کی کامیابی کی کلید ہے۔ میں مبارک دیتا ہوں رفاہی عامہ کے تحت طلبا میں ہمت افزاٸی کرنے کیلٸے جینیس تنظیم کا میں ممنون و مشکور ہوں اپنا پورا وقت نکالتے ہوٸے بچوں کو ہمت افزاٸی کرتے ہوٸے مومینٹو دیا ہے جس کا میں شکر گذار ہوں دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں آٸندہ بھی اس کارخیر کو جاری رکھیں۔اجلاس کا آغاز قرآت کلام سے ہوا طالبات نے حمد و نعت پیش کٸے اجلاس کی کارواٸی صدر مدرس جناب منظور احمد گنتہ نے چلاٸی اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button