ریونت ریڈی کے اہانت آمیزتبصروں کے خلاف سابق وزیر جوگو رامنا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ
عادل آباد یکم/آگسٹ (آداب تلنگانہ نیوز)
سابق وزیر و بی آر ایس پارٹی ضلع عادل آباد صدر جوگو رامنا نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے پاس خواتین کا کوئی احترام نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی اجلاس میں بی آرایس کے خاتون ارکان اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی اور سنیتا لکشما ریڈی کے خلاف چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے اہانت آمیز
تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اہانت آمیز تبصروں کے خلاف کارگزار صدر بی آرایس کے تارک راما راؤ کی ہدایت پر جمعرات کے روز عادل اباد ضلع مستقر میں سابق وزیر و بی آر ایس پارٹی ضلع عادل آباد صدر جوگو رامنا کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی دفتر سے ایک ریالی نکالی گئی اور كمرم بھیم چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف نعرے لگائے گئے اور چیف منسٹر سے اپنے تبصروں کو فی الفور واپس لینے اور تلنگانہ کی خواتین اور لڑکیوں سے غیر مشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تصویروں کو جلانے کی کوشش گئی، اس عمل میں پولیس اور بی آر ایس قائدین کے درمیان ہلکی سی کشیدگی بھی ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیر و بی آر ایس پارٹی ضلع عادل آباد صدر جوگو رامنا نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے پاس خواتین کا کوئی احترام نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سبیتا اندرا ریڈی اور سنیتا لکشما ریڈی کے تعلق سے چیف منسٹر کے ریمارکس انتہائی ناگوار ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے تبصروں سے تلنگانہ کی تمام خواتین اور لڑکیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف اس طرح کے توہین آمیز تبصروں کو بی ار ایس پارٹی کھبی برداشت نہیں کریگی ۔انہوں نے چیف منسٹر سے اپنے تبصروں کو فی الفور واپس لینے اور تلنگانہ کی خواتین اور لڑکیوں سے غیر مشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر بی آر ایس پارٹی مہیلا ٹاؤن صدر سواروپا رانی ،جنرل سیکریٹری ممتا ،پروین فیروز ،پریمالا ،کرونا ، ٹاؤن صدر اجے ،اجاگری نارائن ،
روات منوہر ،رمیش،پنڈلا سری نواس،پرکاش ،تنویر خان،شیخ چاند ،محمد اِمتیاز ،سلیم پاشاہ ،کونسلرس،ایم پی ٹی سی،بی آر ایس پارٹی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔