بی آرایس اراکین اسمبلی سیاہ بیاچس لگاکر اسمبلی پہنچے
تلنگانہ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا کی جانب سے ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کی خاتون ارکان اسمبلی کے خلاف توہین آمیز رویہ کا الزام لگاتے ہوئے بی آرایس ارکان اسمبلی سیاہ بیاچس لگاکر اسمبلی پہنچے۔اس موقع پر بی آر ایس کے کارگذارصدر کے تارک راما راو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا رویہ ان کے لیے حیران کن تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی پارٹی کے ارکان سبیتا اندرا ریڈی اور سنیتا لکشما ریڈی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ سبیتا اندرا ریڈی اور سنیتا لکشما ریڈی ارکان اسمبلی اور سابق وزراء ہیں جو کافی احترام کے ساتھ عوام کی خدمت کرتی ہیں۔ ایسی خواتین رہنماؤں کے بارے میں اتنی حقارت سے بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کے ٹی راما راو نے کہا کہ کانگریس کے رہنماؤں کی یہ باتیں نہ صرف ان دونوں کے خلاف ہیں بلکہ تمام خواتین کے خلاف ان کے تحقیر آمیز رویہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر تمام خواتین کانگریس رہنماؤں کے رویے کو نوٹ کر رہی ہیں۔دوسری جانب اسپیکر جی پرساد کمار کے سیاہ رنگ کا کوٹ پہن کر اسمبلی میں آنے پر بی آر ایس کے ایم ایل اے اور سابق وزیر ہریش راؤ نے دلچسپ تبصرے کیا۔ انہوں نے ان کی حمایت میں سیاہ کپڑے پہن کر آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔