جرائم و حادثات
حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے 298 افرادپکڑے گئے
حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے گذشتہ ہفتہ 298 افرادپکڑے گئے۔ ان میں 70 افراد کو 2 سے 8 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 185 کے مطابق شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں حیدرآباد ٹریفک پولیس نے 2,483 افراد کو شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پایا۔گزشتہ 15 دنوں میں مختلف عدالتوں میں 1543 چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔ 158 شراب کے عادی افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ 12 افراد کا ڈرائیونگ لائسنس 3 سے 6 ماہ کے لیے منسوخ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ نشہ میں دھت ڈرائیونگ کرنے والوں میں سے زیادہ تر ٹووہیلرس سوارتھے، حیدرآباد میں گزشتہ 15 دنوں میں 2,034 ٹووہیلرس والے شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔