تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

آئندہ دس سال میں وزیراعلی تلنگانہ بنوں گا۔سینئر کانگریسی لیڈرجگاریڈی کا دلچسپ ریمارک

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر ٹی جگا ریڈی نے دلچسپ سیاسی ریمارک کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ 10 سالوں میں وزیراعلی بنیں گے۔ریاست کے نئے صدرکانگریس کے نام کوحتمی شکل دینے کے سلسلہ میں وزیراعلی تلنگانہ و ریاستی کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی اور دیگر لیڈروں کی مساعی کے دوران جگاریڈی کے تبصروں نے سیاسی اہمیت اختیار کرلی ہے۔ جگا ریڈی نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کانگریس لیڈروں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی جانب سے لئے گئے فیصلوں کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے تلنگانہ کے اہم مانے جانے والے بونال تہوار کے دوران گذشتہ روز یہ ریمارک کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ سال کے آخر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سینئر لیڈر جگاریڈی ریاستی کانگریس کے سربراہ کے عہدے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button