تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

معین آباد کے چلکور میں شہید کردہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کا آغاز

قدیم قطب شاہی مسجد کی شہادت میں ملوث بلڈرس کے خلاف مقدمہ کا اندراج

شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ معین آبا کے چلکور میں شہید کردہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کا آغاز عمل میں آیا ۔واضح رہے کہ چلکور میں قدیم قطب شاہی مسجد کو مبینہ طور پربلڈرس نے کل شہید کردیاتھا۔اس واقعہ پر مجلس اتحاد المسلمین اور مختلف تنظیموں کی بروقت مداخلت کے نتیجہ میں نہ صرف خاطیوں کے خلاف شکایت دری کی گئی بلکہ مسجد کا سنگ بنیاد بھی رات میں ہی رکھ دیاگیاتھا۔آج صبح مسجد کی ازسرنو تعمیر کےلئے کام شروع کردیئے گئے۔بلڈرس نے قدیم قطب شاہی مسجد کو جے سی بی کی مدد سے شہید کردیاتھا۔مقامی افراد نے اس سلسلہ میں بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو اطلاع دی تھی ۔صدر مجلس نے حکومت کے ذمہ داروں سے بات چیت کی تھی۔مجلسی قیادت کی بروقت نمائندگی پر سرکاری مشنری چوکس ہوگئی ۔پرنسپال سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود تفسیر اقبال بھی مقام واقعہ پر پہنچ گئے ۔اس سلسلہ میں سیاسی قائدین نے متولی کے ہمراہ پولیس اسٹیشن معین آباد پہنچ کر بلڈرس کےخلاف شکایت درج کروائی ۔پولیس نے ایک جے سی بی کو بھی ضبط کیاتھا۔مسجد کی شہادت کے باعث علاقہ کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔رات میں ہی مسجد کی دوبارہ تعمیر کےلئے سنگ بنیاد رکھاگیا اور عشاءکی نمازبھی با جماعت ادا کی گئی۔صدرنشین وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی نے بھی مقام واقعہ کادورہ کیاتھا ۔مسجد کی شہادت میں ملوث خاطیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button