تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںشہر کی خبریں

بارش سے سڑکوں پر گڑھے، تلگودیشم رکن اسمبلی کا انوکھااحتجاج

سڑک پر پڑے گڑھوں کو نظرانداز کرنے پر آندھراپردیش میں ایک رکن اسمبلی نے انوکھا احتجاج کیا۔اسمبلی میں تروورو حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ریاست کی حکمران جماعت تلگودیشم کے لیڈر کے سرینواس راواین ٹی آرضلع کی ترورومین روڈپرسڑک پرگڑھوں کو دیکھ کر محکمہ عمارات وشوارع کے عہدیداروں کی لاپرواہی کے خلاف سڑک کے بڑے گڑھے پر اسٹول ڈال پر بیٹھ گئے۔اس انوکھے احتجاج کا مقصد سڑکوں کی خراب حالت کی طرف توجہ دلانا تھا۔یہ گڑھے، حالیہ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پڑے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ وہ گذشتہ پانچ برس سے اس مسئلہ کو حکام کے علم میں لارہے ہیں تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ عمارات وشوارع کی اسسٹنٹ انجینئرگائتری وہاں پہنچیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 2000 روپے کی منظوری سڑک کی ترقی کیلئے دی ہے۔ جنوری 2024 میں ٹنڈر بھی دیا گیا تھا تاہم انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بارش کا موسم شروع ہونے سے سڑک کی ترقی کا کام رک گیا۔گائتری نے ایم ایل اے کو یقین دلایا کہ مرمت کا کام مانسون کے فوراً بعد شروع ہو جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد ایم ایل اے سرینواس راؤ نے اپنا احتجاج ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گڑھوں کی فوری مرمت کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button