جرائم و حادثات
بائیک پر کرتب بازی، شدیدزخمی نوجوان کی موت
حیات نگرمیں بائیک پر کرتب بازی کے دوران گاڑی کا توازن کھوجانے کے نتیجہ میں گرکرشدیدزخمی نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔اس نوجوان جس کی شناخت شیوا کے طورپر کی گئی ہے، کل شب بائیک پر کرتب بازی کے دوران گاڑی پر پیچھے بیٹھاتھا۔اسی دوران اس نے بائیک کاتوازن کھودیا اور یہ بائیک گرپڑی جس کے نتیجہ میں شیوااوربائیک چلانے والانوجوان شدیدزخمی ہوگئے۔ان دونوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر شیواکی علاج کے دوران موت ہوگئی۔