تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںشہر کی خبریں

تلنگانہ یونیورسٹی‘ گرلزہاسٹل کے سانبر میں کیڑے

ناقص غذا کی سربراہی پر طالبات کی برہمی ۔رجسٹرار کا دورہ ۔واقعہ کی تحقیقات کا حکم

کھانے میں چھپکلی ‘چوہے اورمکوڑوں کے بعد اب ضلع نظام آباد کے ڈچپلی میں واقع تلنگانہ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں سانبر میں کیڑے پائے گئے۔ایک طالبہ نے مبینہ طور پر سانبر میں کیڑے دیکھے اور دوسری طالبات کو مطلع کیا۔وارڈن کو واقف کروایاگیا۔وارڈن نے فوراً ہاسٹل انچارج سے کہاکہ وہ سانبر کی جگہ کوئی اور ڈش لے آئے۔اطلاعات کے مطابق رجسٹرار یونیورسٹی یادگیری نے ہاسٹل کا دورہ کیا اور سانبر میں کیڑے دیکھے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔گزشتہ 15یوم کے دوران ےہ دوسرا واقعہ ہے۔21جون کو ناشتہ میں ایک مردہ چھپکلی پائی گئی تھی اور اب طالبات کو رات کے کھانے میں فراہم کردہ سانبر میں کیڑے پائے گئے۔اس واقعہ نے یونیورسٹی کے ہاسٹلس میں ناقص غذا کی سربراہی کے مسئلہ کو اجاگر کیاہے۔ایسے معاملات میں یونیورسٹی انتظامےہ کی جانب سے بہت کم ہی کاروائی کی گئی ہے۔طالبات نے ناقص غذا کی فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔طالبات نے الزام عائد کیاکہ متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود یونیورسٹی انتظامےہ کھانا بنانے والے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی میں ناکام رہاہے۔طالبات کا کہناہے کہ یونیورسٹی میں نگرانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات رونماہورہے ہیں۔طالبات نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ یونیورسٹی کے طلبہ کی درپیش مشکلات پر خصوصی توجہ مرکوز کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button