جرائم و حادثات

15سالہ لڑکی کی عصمت دری کا واقعہ

شہرحیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں ایک 15سالہ لڑکی کی اس کے رشتہ دارنے عصمت دری کی۔اس لڑکی کی ماں اپنے شوہر کی موت کے بعد کرائے کے مکان میں مقیم تھی۔ ڈیڑھ ماہ قبل جب وہ کام پر گئی تو اس کا قریبی رشتہ دار مکان میں داخل ہوا اور لڑکی کو دھمکا کر اس کی عصمت دری کی۔ماں کی واپسی پر لڑکی نے اسے اس واقعہ سے واقف کروایا۔اس بات کی شکایت متاثرہ کی ماں نے ملزم کی ماں سے کی جس پر اس کو یقین دلایاگیا کہ ملزم سے متاثرہ کی شادی کروادی جائے گی تاہم بعد ازاں وہ اس سے منحرف ہوگئے جس پر لڑکی کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button