تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
قرض معافی کا اعلان، تلنگانہ میں کسانوں کا انوکھا جشن
حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے کسانوں کے فصل کے قرضوں کو معاف کرنے کے اعلان پر کسانوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔ قرض معافی کے اعلان کے بعد جنگاوں ضلع کے دیورپلا منڈل کے کسانوں نے جشن منایا۔ان کسانوں نے ہل چلانے کے لئے استعمال بنڈی پرکانگریس کا پرچم لگایا اور ریاست کی ریونت ریڈی زیرقیادت کانگریس حکومت کی حمایت میں نعرے بازی کی۔انہوں نے کانگریس حکومت کا شکریہ بھی اداکیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کو سب سے پہلے تلنگانہ کانگریس کے ٹوئیٹراکاونٹ سے پوسٹ کیاگیا تھا۔