جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں دوہرے قتل کی واردات
ضلع ورنگل میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی۔پولیس کے مطابق ضلع کے چنتل تانڈہ سے تعلق رکھنے والے ناگاراجو عرف بنی اور دیپکا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے جنہوں نے اپنے ارکان خاندان کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی۔شادی کے دوماہ بعد ان میں اختلافات پیداہوگئے جس پر یہ دونوں پولیس اور اپنے ارکان خاندان کی موجودگی میں علحدہ ہوگئے۔لڑکی سے علحدگی پر مایوسی کے عالم میں لڑکے نے کل شب اس کے مکان پہنچ کر لڑکی پر حملہ کی کوشش کی تاہم بیچ بچاو میں کی کوشش پر اس نے لڑکی کی ماں اور اس کی باپ پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں لڑکی کی ماں سوگنا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ باپ بی سرینو اور بھائی زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔علاج کے دوران سرینو کی موت ہوگئی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔