شہر کی خبریں
ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کامطالبہ۔عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کااحتجاج
حیدرآباد:- ڈی ایس سی امتحان تین ماہ تک ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں کل شب طلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ان طلبہ نے کہا کہ ڈی سی ایس امتحان 18جولائی اور5اگست کو ہونے والا ہے جبکہ گروپ 2امتحان 7اگست اور8اگست کو مقررہے۔انہوں نے کہاکہ امتحان کی تیاری میں ان کو دشواری ہورہی ہے اسی لئے ڈی ایس سی امتحان تین ماہ کیلئے ملتوی کیاجائے۔اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس کے ساتھ مظاہرین کی بحث وتکرارہوگئی۔ان احتجاجی طلبہ نے کہاکہ کانگریس حکومت نے دولاکھ ملازمتوں کی فراہمی کا انتخابی وعدہ کیاتھا۔انہوں نے طنزیہ طورپر کہا کہ یہ کانگریس حکومت بے روزگاروں کو یہ تحفہ دے رہی ہے۔اس اچانک احتجاج سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔