تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثات
تلنگانہ:سرکاری اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بعض طلبا بیمارپڑگئے
تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بھینسہ منڈل میں سرکاری اسکول میں دوپہر کا کھاناکھانے کے بعد بعض طلبابیمارپڑگئے۔گذشتہ جمعرات کو یہ واقعہ پیش آیا تاہم میڈیا کو اس معاملہ کا آج علم ہوا۔بتایاجاتا ہے کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اسکول سے گھر پہنچنے والے طلبا کی صحت خراب ہوگئی جنہوں نے الٹیاں کرنی شروع کردیں اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ ان کے والدین نے انہیں بھینسہ کے سرکاری اسپتالوں سے رجوع کیا۔پرائیویٹ اسپتالوں میں بل ادا کرنے سے قاصر، بعض والدین نے اپنے بچوں کو ایریااسپتال سے رجوع کیا۔ ایک لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔