جرائم و حادثات

جنسی حملہ کی کوشش،مزاحمت پر خاتون کو زخمی کر دیاگیا

تلنگانہ:جنسی حملہ کی کوشش،مزاحمت پر خاتون کو زخمی کر دیاگیا

تلنگانہ کے ضلع سرسلہ کے گج سنگورم گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سریکانت نامی شخص نے اپنی پڑوسن پر جنسی حملہ کی کوشش کی۔ خاتون کی شدید مزاحمت پر اس نے درانتی سے حملہ کر کے اس کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد خوفزدہ ہو کر سریکانت نے خود بھی خودکشی کر لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کے جسم پر دانتوں کے نشان بھی پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا شوہر ملازمت کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم ہے ۔خاتون کسی کام سے سریکانت کے گھر گئی تھی، سریکانت کی بیوی اپنی مائیکہ گئی ہوئی تھی۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سریکانت نے یہ جرم کیا۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایریا ہاسپٹل منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button