جرائم و حادثات
اے پی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ۔50 باراتی زخمی

اے پی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ۔50 باراتی زخمی
بارات پر شہد کی مکھیوں کے حملہ کے واقعہ میں کئی باراتی زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے پاروتی پورم منیم ضلع کے کرپم علاقہ میں پیش آیا۔بارات ڈی جے ساونڈ کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک شہد کی مکھیوں نے باراتیوں پر حملہ کردیا جس میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک زخمی کو پاروتی پورم ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔