تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

پہلگام میں معصوم سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت

حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز ‘دل دہل کر رہ گیا:کے کویتا

پہلگام میں معصوم سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت
حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز ‘دل دہل کر رہ گیا:کے کویتا

حیدرآباد۔22اپریل(آداب تلنگانہ نیوز)رکن قانون ساز کونسل بی آرایس وصدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے جموں وکشمیر کے پہلگام میں بے گنا ہ سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی۔انہوںنے حملہ میں سیاحوں کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔کے کویتا نے حملہ کے واقعہ کو بزدلانہ اور انسانیت سوز قراردیا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کا حملہ ہمارے ملک کی سالمیت اور بھائی چارہ پر حملہ ہے۔رکن قانون ساز کونسل بی آرایس نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X(سابقہ ٹویٹر)پر اپنے پیام میں کہاکہ جموں وکشمیر کے پہلگام میں معصوم سیاحوں پر سفاکانہ دہشت گردحملہ کے باعث دل دہل کر رہ گیاہے۔انہوںنے مہلوکین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورزخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کےلئے نےک توقعات وابستہ کیں۔کے کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مجرمین کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور خطے میں امن وامان کی برقراری کو یقینی بنانے کےلئے موثر اقدامات روبہ عمل لائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button