جرائم و حادثات
مالی مشکلات سے تنگ آکر خاتون کانسٹیبل کی خودکشی

مالی مشکلات سے تنگ آکر خاتون کانسٹیبل کی خودکشی
مالی مشکلات سے تنگ آکر خاتون کانسٹیبل کی خودکشی کا واقعہ حیدراباد کے ہستیناپورم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق، ہستیناپورم ڈیویژن کے ٹیچرس کالونی میں 38 سالہ دپیکا اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھی۔ وہ ناگول پولیس اسٹیشن میں خاتون کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی۔ مالی پریشانیوں کے باعث اس نے پیر کو اپنے مکان میں خودکشی کر لی۔ شوہر روی کمار کی شکایت پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا۔ میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔