تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان
آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے، حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک، 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ناگر کرنول، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع کے لئے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ادھر ضلع سدی پیٹ کے کئی منڈلوں میں گزشتہ رات ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی، جس کے باعث تیار دھان کی فصل اور آم کے کچے پھل زمین پر گر گئے۔ تیز ہواؤں کے سبب کئی درخت اور بجلی کے کھمبے بھی گر پڑے۔ بارش کے باعث بعض دیہاتوں میں خریداری مراکز میں رکھی گئی دھان بھی بھیگ گیا، جس سے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔