تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ: ناریل سے بھر ی گاڑی الٹ گئی
تلنگانہ: ناریل سے بھر ی گاڑی الٹ گئی
ضلع ورنگل کے وردھن پیٹ علاقہ میں ناریل لے جانے والی ایک بولیرو گاڑی سڑک پر الٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بولیرو گاڑی کو ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا۔ گاڑی الٹنے سے ناریل سڑک پر بکھر گئے، جس کے بعد قریبی تانڈہ کے رہنے والے بڑی تعداد میں پہنچے اور ناریل کو اپنے تھیلوں میں بھر کر لے گئے۔