تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سال اول اورسال دوم کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرامارکا نے نتائج کا اعلان کیا۔ریاست میں 5 مارچ سے 25 مارچ تک 1532 مراکز میں انٹر کے سالانہ امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔ اس سال مجموعی طور پر 9,96,971 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں 4,80,415 سال اول اور 4,44,697 سال دوم کے طلبہ شامل تھے۔ امتحانات مکمل ہونے کے صرف ایک ماہ میں ہی نتائج جاری کئے گئے۔حکام کے مطابق، چونکہ ہر سال تقریباً 60 ہزار طلبہ پرچوں کی دوبارہ جانچ کے لئے درخواست دیتے ہیں، اسی لئے اس مرتبہ جو طلبہ پاس مارکس کے قریب تھے، ان کے پرچے خود ہی دوبارہ جانچ لیے گئے۔ اس طرح دو مراحل میں پرچوں کی جانچ کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ علاوہ ازیں، آئندہ ماہ کمپارٹمنٹ (سپلیمنٹری) امتحانات کے لئے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔