جرائم و حادثات
تلنگانہ:لولگنے سے 7افراد کی موت

تلنگانہ:لولگنے سے 7افراد کی موت
تلنگانہ کے کئی اضلاع ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لو لگنے کے باعث ایک ہی دن میں پیر کو ریاست میں سات افراد کی موت ہوگئی۔نرمل شہر کے کورنہ پیٹ کالونی سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ شَنکر اور 42 سالہ راجو، عادل آباد ضلع کے نارنور منڈل کے بھیم پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ چوہان کیشو گرمی کی شدت سے ہلاک ہو گئے۔محبوب آباد ضلع کے توررور منڈل کے چیرلا پالے گاؤں میں دھان کی خریداری مرکز میں خاتون کسان 58 سالہ پریم لتاورنگل ضلع کے سنگم منڈل کے کاتراپلی گاؤں کی 36 سالہ سری دیوی کریم نگر ضلع کے شنکر پٹنم منڈل کے گولا پلی گاؤں کی 54 سالہ ایلاماں اور ناگر کرنول ضلع کے کولاپور منڈل کی 55 سالہ لکشمی کی بھی لو لگنے سے موت ہوگئی۔ریاست بھر میں گرمی کی لہر سے عوام میں پریشان ہیں اور حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔