بی آرایس کا سلور جوبلی جلسہ عام تاریخی اہمیت کا حامل
کے سی آر کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے تلنگانہ عوام بے چین وبے قرار: محمد محمود علی

بی آرایس کا سلور جوبلی جلسہ عام تاریخی اہمیت کا حامل
کے سی آر کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے تلنگانہ عوام بے چین وبے قرار
سابق وزیر داخلہ محمدمحمود علی کا دورہ ایلکاترتی۔انتظامات کا تفصیلی جائزہ
حیدرآباد۔22اپریل(آداب تلنگانہ نیوز) سابق نائب وزیر اعلیٰ و سابق وزیر داخلہ الحاج محمد محمود علی نے 27 اپریل کو منعقد شدنی بھارت راشٹرسمیتی کے سلور جوبلی جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے حسن آباد حلقہ میں واقع ایلکا ترتی کادورہ کیا۔ اس موقع پرمحمدمحمود علی نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا اور انتظامات کے خصوص میں مقامی ذمہ داران اور پارٹی قائدین سے تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمدمحمود علی نے کہاکہ بی آرایس کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقد شدنی جلسہ عام تاریخی اہمیت کا حامل رہے گا۔ جلسہ میں لاکھوں افراد شرکت کریںگے۔ایلکا ترتی ابھی سے ہی گلابی رنگ میں رنگ گیاہے۔جلسہ میںشرکت کےلئے تلنگانہ بھر کے عوام میں زبردست جوش وخروش دیکھاجارہاہے۔محمدمحمود علی نے کہاکہ جلسہ کو شاندار کامیابی سے ہمکنارکرنے کےلئے سینکڑوں پارٹی قائدین اور کارکن شب وروز مصروف عمل ہیں۔انہوںنے بتایاکہ سابق چیف منسٹر وبی آرایس سربراہ کے چندرشیکھر راﺅ عوام کے قلوب میں بستے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کے سی آر کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کا خطاب سننے کےلئے تلنگانہ عوام بے چین وبے قرار ہیں۔ محمدمحمود علی نے ریاست کے عوام بالخصوص اقلیتوں سے خواہش کی کہ وہ جوق درجوق جلسہ عام میں شرکت کے ذریعہ بی آرایس سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دیں۔انہوںنے کہاکہ جلسہ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیاجائے ۔ اس موقع پر سینئر بی آرایس قائدین محمدخواجہ بدرالدین ‘محمدیوسف اور دوسرے موجود تھے۔قبل ازیںشہر حیدرآباد سے ایلکا ترتی روانگی کے دوران محمدمحمود علی نے جنگاﺅں میں مختصراً توقف کیا۔ورنگل بی آرایس کی اقلیتی قائدین محمدنعیم صدر ‘سلیم‘جہانگیر‘یاقوب پاشاہ‘ساجد‘ صادق‘رضوان ودیگر نے محمدمحمود علی کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر محمدمحمود علی نے جنگاﺅں آرٹی سی چوراہے پر مجسمہ امبیڈکر پر گلہائے عقیدت نچھاور کئے اور معمار دستور ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈکر کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔یہاں میڈیا کے نمائندوں سے با ت کرتے ہوئے محمدمحمود علی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 27اپریل کو ایلکا ترتی میں منعقد شدنی بی آرایس کے سلور جوبلی جلسہ عام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔انہوںنے کہاکہ ملک میںکے سی آر ایک عظیم قائداورسیکولرلیڈر ہےں۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ کے قیام کے منشا ومقصد کے تحت سال 2001میں ٹی آر ایس (اب بی آرایس)کا قیام عمل میں لایاگیاتھا۔محمدمحمود علی نے کہاکہ قیام تلنگانہ کےلئے طویل اور جمہوری انداز میں پرامن جدوجہد کی گئی اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو یقینی بنایاگیا۔قیام تلنگانہ کے بعد منعقدہ انتخابات میں بی آرایس نے شاندار کامیابی حاصل کی اور کے چندرشیکھر راﺅ ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ریاست تلنگانہ کو تمام شعبہ جات میں شاندار ترقی دی گئی۔ ملک بھر میں تلنگانہ کو مثالی اور سرفہرست ریاست حاصل ہوا۔تلنگانہ میںدوسری مرتبہ انتخابات میں بی آرایس نے شاندار فتح درج کی اور کے سی آر نے چیف منسٹر کی حیثیت سے دوسری میعادمیں تمام طبقات کی ترقی کےلئے متعدد اسکیمات کا آغاز کیا۔بی آرایس کے ساڑھے نو سالہ دوراقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود اور تلنگانہ کی ترقی کےلئے کئی اقدامات کئے گئے ۔جس کی ملک بھر میں نظریر نہیں ملتی۔اس موقع پر محمدمحمود علی نے رکن اسمبلی جنگاﺅں پلا راجیشور ریڈی کی عوام کی خدمات کی ستائش کی۔