تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بی آرایس کا سلورجوبلی جلسہ۔کارکنان کی تیاریاں جاری

بی آرایس کا سلورجوبلی جلسہ۔کارکنان کی تیاریاں جاری

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے ضلع ہنمکنڈہ کے ایلکاترتی میں اس ماہ کی 27 تاریخ کو منعقد ہونے والے سلور جوبلی جلسہ کیلئے متحدہ ورنگل ضلع بھر میں بی آر ایس کارکنان تیاریاں زور و شور سے انجام دے رہے ہیں۔ بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سطح پر کارکنان اور اہم لیڈروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کو یقینی بنانے منظم انداز میں کام کیا جا رہا ہے۔مہمانوں کو مدعو کرنے، پروٹوکول، پانی کی سربراہی اور دیگر انتظامات سے متعلقہ امور کی نگرانی کے لئے 50 مختلف شعبوں پر مشتمل انتظامی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔جلسہ کو کامیاب بنانے بی آر ایس قیادت ہر سطح پر متحرک نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button