”چلو ورنگل “پروگرام کو تاریخی اور شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کاعزم
حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے بی آرایس قائدین اور کارکنوں کا اجلاس۔سینئر قائد محمداعظم علی کا خطاب

”چلو ورنگل “پروگرام کو تاریخی اور شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کاعزم
حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے بی آرایس قائدین اور کارکنوں کا اجلاس۔سینئر قائد محمداعظم علی کا خطاب
حیدرآباد۔19اپریل(آداب تلنگانہ نیوز)بی آر ایس پارٹی کی سلور جوبلی تقاریب کے ضمن میں 27 اپریل کو ورنگل میں منعقد شدنی عظیم الشان جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور”چلو ورنگل” کے خصوص میں حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے بی آرایس پارٹی قائدین اور کارکنوں کا اجلاس آج دفتر اعظم پورہ میںمنعقد ہوا۔چلو ورنگل کے خصوص میں انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا اور مختلف امور پر غور وخوض کیاگیا۔اجلاس کی صدارت سینئر بی آر ایس قائد محمد اعظم علی نے کی۔ اجلاس میں حلقہ ملک پیٹ کے مختلف ڈیویژنس کے صدوراور اہم قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں "چلو ورنگل” پروگرام کو بھرپور کامیاب بنانے کے لیے تنظیمی و انتظامی ا±مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اعظم علی نے بی آر ایس پارٹی کی ریاست تلنگانہ میں اب تک کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہاکہ پارٹی نے نہ صرف ریاست کے قیام میں کلیدی رول ادا کیا بلکہ عوامی خدمت اورریاست کی ہمہ جہتی ترقی میں بھی شاندار خدمات انجام دی ہیں۔جن کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو¿ (کے سی آر) کی قیادت میں ریاست نے کئی شعبوں میں قابلِ فخر ترقی حاصل کی ہے۔ محمد اعظم علی نے کہا کہ کے سی آر حکومت میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے "رعیتو بندھو” اور "رعیتو بیمہ” جیسی انقلابی اسکیمات متعارف کروائی گئیں، مشن بھاگیرتا کے تحت ہر گھر تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا۔مشن کاکتیہ کے ذریعہ ریاست کے تالابوں اور آبی ذخائر کی بحالی کا عظیم کارنامہ انجام دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آرایس حکومت میںاقلیتی بہبود، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، برقی سربراہی، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر اہم شعبہ جات میں تاریخی اقدامات کے ذریعہ عوامی اعتماد حاصل کیاگیا،تلنگانہ کی بے مثال ترقی جو بی آر ایس حکومت کی کارکردگی کی منہ بولتی تصویر اور ثبوت ہے۔محمد اعظم علی نے تمام کارکنان اور قائدین سے اپیل کی کہ وہ 27 اپریل کو ورنگل میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بی آر ایس پارٹی سے اٹوٹ وابستگی کا بھر پور مظاہرہ کریں۔اجلاس میں حلقہ ملک پیٹ کے مختلف پارٹی نمائندوں بشمول اعظم پورہ سے ماروتی، بابو راو¿، ملک پیٹ سے بابو سدرشن، کامیش، نرسنگ، سعیدآباد سے سرینواس ریڈی، لکشمن ٹھاکر، موسیٰ رام باغ سے رگھونندن ریڈی، ششی، اور اکبر باغ سے سریدھر ریڈی، جگن، پربھاکر ریڈی شریکتھے۔اس کے علاوہ ملک پیٹ اسمبلی حلقہ انچارج اجیت ریڈی، جنرل سکریٹری لائق علی، حیات حسین حبیب، فرمان محمد خان و دیگر اہم قائدین نے بھی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے اختتام پر یہ عزم کیا گیا کہ "چلو ورنگل” جلسہ عام کو ایک تاریخی اور یادگار پروگرام میں تبدیل کیا جائے گا اور بی آر ایس پارٹی کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔