جرائم و حادثات

مرچ کی کٹی ہوئی فصل کو نامعلوم افرادنے آ گ لگادی

تلنگانہ:مرچ کی کٹی ہوئی فصل کو نامعلوم افرادنے آ گ لگادی

حیدرآباد10مارچ:تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پناپاکا مارکٹ میں مرچ کی کٹی ہوئی فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔اس واقعہ میں تقریبا 70کوئنٹل مرچ جل کرخاکسترہوگئی۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔یہ فصل وینکٹ راو پیٹ کے پرشوتم نامی کسان کی تھی۔اس واقعہ میں اس کا 20لاکھ روپئے کا نقصان ہوگیا۔اس نے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اوراس کے خاندان کی مدد کی حکومت سے خواہش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button