جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کیب ڈرائیور کے دورانِ ڈرائیونگ پب جی کھیلنے کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد میں کیب ڈرائیور کے دورانِ ڈرائیونگ پب جی کھیلنے کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد10مارچ: حیدرآباد میں ایک کیب ڈرائیور کے دورانِ ڈرائیونگ پب جی کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس سے مسافروں کے تحفظ سے متعلق سنگین خدشات پیداہوگئے۔ ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں ڈرائیور کو ایک ہاتھ سے اسٹیئرنگ سنبھالتے اور دوسرے ہاتھ میں فون تھامے کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشیل میڈیا صارفین نے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ پر حیرت کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا ”چکن ڈنر اب جیل میں ہوگا،” جبکہ ایک اور نے لکھا: ”یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں، مسافروں کی جان خطرے میں ہے۔”بعض صارفین نے تو اس سنگین لاپرواہی پر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا: ”اگر میں وہاں ہوتا تو پہلے ڈرائیور کو سخت وارننگ دیتا، اور اگر وہ نہ مانتا تو ٹریفک پولیس کو رپورٹ کر دیتا۔ یہ حد سے زیادہ ہے!“ویڈیو بنانے والے مسافر نے بتایا کہ انہوں نے ڈرائیور کو خبردار کیا کہ وہ اس کی شکایت اوبرسے کریں گے، لیکن ڈرائیور کو اس کی کوئی پرواہ نہ ہوئی اور وہ بدستور گیم کھیلتا رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button