جرائم و حادثات

تلنگانہ:اسپتال کے احاطہ سے لڑکے کااغوا

تلنگانہ:اسپتال کے احاطہ سے لڑکے کااغوا

تلنگانہ کی نلگنڈہ ضلع پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی تلاش کے لئے مہم شروع کر دی ہے، جس نے منگل کی شام سرکاری اسپتال کے احاطہ سے ایک تین سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا۔ لڑکے کے والدین نے گذشتہ روز پولیس سے شکایت کی جس کے بعد اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکے کے والدین گزشتہ تین سالوں سے اسپتال کے احاطہ میں مقیم تھے۔ واقعہ کے وقت لڑکا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ایک درمیانی عمر کا شخص وہاں آیا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ اغوا کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی، پولیس مشتبہ شخص کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اغوا کرنے والا ریلوے اسٹیشن کی طرف گیا ہوگا، لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں نہ تو ریلوے اسٹیشن اور نہ ہی بس اسٹیشن پر اس کی موجودگی دیکھی گئی۔اس سے پولیس کو شبہ ہوا کہ لڑکا شاید نلگنڈہ ٹاؤن کے کسی مقام پر چھپایا گیا ہو۔ پولیس نے مغویہ لڑکے کی تلاش کے لیے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button