اے پی میں پہلی مرتبہ واٹس اپ کے ذریعہ ایس ایس سی ہال ٹکٹس کی اجرائی

اے پی میں پہلی مرتبہ واٹس اپ کے ذریعہ ایس ایس سی ہال ٹکٹس کی اجرائی
آندھرا پردیش میں پہلی بار ایس ایس سی کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو ان کے ہال ٹکٹس براہ راست واٹس ایپ کے ذریعہ موصول ہوئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بعض پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی ہراسانی کو روکنا ہے، جن پر گزشتہ برسوں میں فیس ادانہ کرنے پر ہال ٹکٹ روکنے کا الزام لگایاہے۔اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے ہال ٹکٹس براہ راست طلبا کے فراہم کردہ فون نمبروں پر بھیجے ہیں۔ اس سے وہ اپنے ہال ٹکٹس کو آزادانہ طور پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس بات کو یقینی بنایاگیا ہے کہ وہ اسکولس انتظامیہ کے دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ریاست میں اس طرح کا نظام پہلی بار لاگو کیا گیا ہے۔ اسی طرح کا عمل حال ہی میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے متعارف کروایا گیا تھا، جنہوں نے اپنے ہال ٹکٹس واٹس ایپ کے ذریعہ حاصل کیے تھے۔والدین اور طلباء نے حکومت کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ہال ٹکٹوں کی تقسیم کو حکومت کی واٹس ایپ گورننس سروس کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہے، جس سے طلباء اپنے ہال ٹکٹوں تک براہ راست رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔