جرائم و حادثات
چوری کی ناکام کوشش، اے ٹی ایم کوآ گ لگادی گئی

تلنگانہ:چوری کی ناکام کوشش، اے ٹی ایم کوآ گ لگادی گئی
حیدرآباد4مارچ: شہر حیدرآباد کے راجندر نگر کی مدھوبن کالونی میں واقع اے ٹی ایم سنٹر میں چوری کی ناکام کوشش کے بعد چوروں نے اے ٹی ایم کو آگ لگادی جس کے نتیجہ میں اس میں موجود 7 لاکھ روپے کی نقدی جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس، جس نے مقامی افرادکی اطلاع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی حملہ آوروں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ ایس او ٹی اور کرائم برانچ پولیس چوروں کی تلاش کر رہی ہے۔ میلاردیو پلی پولیس جس نے واقعہ کے سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے، جانچ کر رہی ہے۔