ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

آتشی سمیت اے اے پی کے بارہ ایم ایل اے دن بھر کے لئے معطل

آتشی سمیت اے اے پی کے بارہ ایم ایل اے دن بھر کے لئے معطل

نئی دہلی، 25 فروری: دہلی اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر آتشی ، گوپال رائے سمیت 12 اراکین کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنرکا خطاب شروع ہوتے ہی عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے دفاتر سے بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر ہٹانے کی مخالفت شروع کردی ۔اے اے پی ایم ایل اے نے جے بھیم اورہندوستان بابا صاحب کی توہین برداشت نہیں کرے گا کے نعرے لگانے لگے۔
اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے ابتدائی طور پر کرنیل سنگھ، وشیش روی، انل جھا، سومدت، سنجیو جھا کو معطل کردیا۔ جب نعرہ بازی نہیں رکی تو انہوں نے سریندر سنگھ، ویر سنگھ دھنگان ، مکیش اہلاوت، کلدیپ کمار، زبیر احمد، آتشی، گوپال رائے کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button