تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

مہیش کمار گوڑ کا عہدہ ‘کے سی آر کی مرہون منت

نازیبا اور ناشائستہ ریمارکس قابل مذمت ‘فی الفورمعذرت خواہی کی جائے: محمداعظم علی

مہیش کمار گوڑ کا عہدہ ‘کے سی آر کی مرہون منت
نازیبا اور ناشائستہ ریمارکس قابل مذمت ‘فی الفورمعذرت خواہی کی جائے
سینئر بی آرایس قائد محمداعظم علی کا بیان

حیدرآباد۔(آداب تلنگانہ نیوز)محمداعظم علی سینئر بی آرایس قائد نے سربراہ بھارت راشٹرا سمیتی وسابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراﺅ کےخلاف صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ کے نازیبا اور ناشائستہ ریمارکس کی شدید مذمت کی۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ کل تلنگانہ بھون میں بی آرایس پارٹی کی عاملہ کاا جلاس منعقد ہوا۔جس میں پارٹی سربراہ کے چندرشیکھرراﺅ نے شرکت کی اور کہاکہ بی آرایس پارٹی ریاست تلنگانہ میں دوبارہ برسراقتدار آئے گی۔اس معاملہ میںمہیش کمار گوڑ نے کے سی آر کے تعلق سے نازیبا ریمارک کیا۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔محمداعظم علی نے کہاکہ تعجب خیز امر ےہ ہے کہ آج مہیش کما رگوڑ جس مقام اور عہدہ پر فائز ہوئے ہیں وہ کے سی آر کی مرہون منت ہے کیوںکہ اگر کے سی آر نہ ہوتے تب تلنگانہ کا قیام عمل میں نہیں آتا اور نہ وہ صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدہ پر فائز ہوتے۔مہیش کما رگوڑ حقائق کو فراموش کرچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مہیش کمار گوڑ کو اپنے نازیبا ریمارکس پر فی الفور کے سی آر سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔محمداعظم علی نے پرزورانداز میںکہاکہ تلنگانہ کےلئے کے چندرشیکھرراﺅ لازم وملزوم ہےں۔انہوںنے کہاکہ جب بھی تلنگانہ کا تذکرہ کیاجائے گا وہ کے سی آر کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوگا۔تلنگانہ کے نام کے ساتھ ہی عوام سب سے پہلے کے سی آر کو یاد کریںگے۔محمداعظم علی نے مہیش کمار گوڑ کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ مہیش کمار گوڑ کی طرح کئی آئیںگے اور کئی چلے جائیںگے۔عوام انہیں بھول بھی جائیںگے تاہم کے سی آر تلنگانہ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیںگے کیوںکہ کے سی آر تلنگانہ کے عظیم قائد ہیں۔تلنگانہ کی تاریخ میں کے سی آر کا نام سنہرے الفاظ میں تحریر کیاجائے گا۔ محمداعظم علی نے کہاکہ مہیش کمار گوڑ ایک جماعت کے ذمہ دار عہدہ پر فائز ہےں۔انہیں لب کشائی سے قبل غور وفکر کرناچاہئے۔سوچ سمجھ کر بات کرناچاہئے۔محمداعظم علی نے کہاکہ مہیش کمار گوڑ ےہ بات ذہن نشین رکھیں کہ آج بی آرایس اقتدار میںنہیں ہے تاہم کے سی آر مقبول عوامی قائد ہیں۔کے سی آر سے تلنگانہ کے عوام والہانہ محبت کرتے ہیں۔محمداعظم علی نے کہاکہ مہیش کمار گوڑ فی الفور اپنے الفاظ واپس لیں اور معذرت خواہی کریں۔کے سی آر کے تعلق سے ان کے ریمارکس قابل قبول نہیں ہےں۔انہوںنے کہاکہ مہیش کمار گوڑ اوچھے درجہ کے ریمارکس کے ذریعہ اپنے عہدہ کو موضوع مذاق نہ بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button